بارش کے دوران گورنمنٹ گرلز کالج ڈھڈیال کے اہلکاروں نےکالج کی دیوار توڑ کر پانی کا رخ قبرستان کی طرف کر دیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )بارش کے دوران گورنمنٹ گرلز کالج ڈھڈیال کے اہلکاروں نےکالج کی دیوار توڑ کر پانی کا رخ قبرستان کی طرف کر دیا۔جس سے درجنوں قبریں دھنس گئیں۔بارش میں کالج میں پانی جمع ہونے پر کالج عملہ نے انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی قبرستان کی جانب نکال دیا جس سے 50 سے زائد قبروں کو نقصان پہنچا چھوڑنے سے قبروں اور مردوں کی بے حرمتی کا ضلعی انتظامیہ فورا نوٹس لے عوام نے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات صاحبہ اور ایم پی اے چکوال چوہدری حیدر سلطان سے اپیل کی ہے کہ وہ گرلز کالج میں پانی ہسپتال روڈ اور کالج جو کہ بڑے رقبے پر محیط ہے کا پانی چھوڑنے کا فورا نوٹس لیا جائے اور اس کا کوئی انتظام کیا جائے انہوں نے کالج کی دیوار توڑ کر تمام پانی قبرستان کی جانب نکال دیا جس سے تمام پانی قبروں میں داخل ہو گیا اور اس ایریا میں موجود تمام قبریں دھنس گئیں۔ اہل دیہہ نے قبرستان کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال اور دیگر اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز کالج کے عملہ کی اس ناقابل معافی اقدام کا فوری نوٹس لے کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں