فرینڈز آف چکوال برمنگھم (یو کے) کا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین
چکوال:فرینڈز آف چکوال برمنگھم (یو کے) نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کو چند ماہ میں ضلع چکوال اور تلہ گنگ کو پنجاب بھر میں 37 نمبر سے7ویں نمبر پر لے کر آنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم( یو کے)چوہدری اظہر محمود چکرال،صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے ڈپٹی کمشنر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چند ماہ میں چکوال کو پنجاب بھر میںٹاپ ٹین اضلاع میں لا کھڑا کیا قبل ازیں سابق ڈپٹی کمشنر کے دور میں ضلع چکوال 37ویں نمبر پر چلا گیا تھا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے اقدامات کی بدولت عوام کو اپنے مسائل کے فوری حل کی سہولت مل رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے اقدامات سے ضلعی سطح پر مسائل کے حل کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں