فرینڈز آف چکوال برمنگھم (یو کے) کا چکوال میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

 


چکوال:فرینڈز آف چکوال برمنگھم (یو کے) نے چکوال میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم( یو کے) چوہدری اظہر محمود چکرال ،صدر چوہدری عارف اقبال ،اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے کہا کہ فرینڈز آف چکوال برمنگھم( یو کے)متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو تیزکرے ۔فرینڈز آف چکوال برمنگھم( یو کے)سیلاب سے تباہ حالی اور اس سے متاثرہ خاندانوں کی بحا لی کے لئے ہر ممکن امداد کرے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.