قصبہ ہردووہالی ماڈل ویلج میں شامل،سکول کی اپ گریڈیشن کروا کر سیٹیں مختص کروا دیں

 


چوآسیدن شاہ!مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی نے مخالفین کی زباں بندی کروا دی۔ملک تنویر اسلم 


ضلع بھر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو یا عوام کے بنیادی مسائل کا حل صوبائی حکومت دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہے 


وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت صوبہ پنجاب ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے جارہا ہے،تبدیلی کام سے آتی ہے باتوں سے نہیں۔سابق صوبائی وزیر 


وزارت کی دوڑ میں اپنے طورپر شامل ہونا مزاج کا حصہ نہیں،دوستوں کی محبت اور قیادت کے اعتماد حاصل ہے،سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے۔ڈھڈیال نیوز سے کھلی ڈلی گفتگو


چوآسیدن شاہ(برہان راجہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومتیں دعوؤں اور وعدوں سے بہلانے کہ بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،یہ بات سابق صوبائی وزیر اور ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم نے علاقہ جھنگڑ کے دورہ کے دوران خصوصی گفتگو میں کہی،انہوں نے بتایا کہ بارش سے متاثرہ ہر دووہالی کو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ماڈل ویلجز میں شامل کیا گیا ہے اور اس کا سروے بھی مکمل ہوچکا،اسی قصبہ کے مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دلوا دیا گیا جبکہ ہائی سکول کیلئے اساتذہ کی سیٹیں بھی دو ہفتہ کے اندر ہی مختص کروا دیں،ایک سوال کے جواب میں ملک تنویر اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر کسی دوڑ میں شامل نہیں تمام اراکین اسمبلی ان کیلئے قابل احترام اور ان کی جماعت کا حصہ ہیں جو فیصلہ جس نے کرنا ہے اسے کرنے دینا چاہیے،صوبہ پنجاب وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی زیر قیادت ملک کا ایک ماڈل صوبہ بننے جارہا ہے اوریہی حقیقی تبدیلی ہے،جھوٹے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوتے اسی لئے ہماری جماعت اور قائدین حقیقت پر مبنی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں اگر گذشتہ ایک سال کی کاکردگی کا موازنہ مخالفین کے پورے دور حکومت سے کیا جائے تو غالب امکان ہے کہ ہمارا ایک سال ان پر ترقیاتی حوالہ سے بھاری ہوگا،مجھے دوستوں کی محبت اور قیادت کے اعتماد نے اس جگہ پہنچایا ہے اور مستقبل میں بھی یہی کوشش رہے گی کہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھوں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.