ممبر پنجاب اسمبلی اور اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ جھنگڑ

 


چوآسیدن شاہ!قصبہ لہڑی پنج گرائیں کا پٹواری بادشاہ بے عزتی کروا بیٹھا 


متاثرین کے نقصانات کا سروے کرنے کی بجائے من پسند افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرتے رنگے ہاتھوں پھڑا گیا،متاثرین کی شکایات


ملک تنویر اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے پٹواری آزاد شاہ کو فوری حقائق پر مبنی سروے کی ہدایت کرتے ہوئے سرزنش کی،تبادلہ سمیت محکمانہ کاروائی کی جائے۔عمائدین علاقہ


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)حالیہ مون سون بارشوں میں تحصیل چوآسیدن شاہ کے علاقہ جھنگڑ میں ہونے والے نقصانات کا سروے بھی حلقہ پٹواری لہڑی پنج گرائیں آزاد شاہ نے متنازعہ بنا دیا،اس بات کا انکشاف گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور کے دورہ امریلہ کے موقع پر ہوا جب متاثرین نے حلقہ پٹواری سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے وہاں موجود عمائدین علاقہ نے بھی بتایا کہ آزاد شاہ نامی پٹواری متاثرین کی بات یا نقصانات کا جائزہ لینا تو دورکی بات  فون کال تک سننا گوارہ نہیں کرتا،جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور اور ممبر پنجاب اسمبلی نے پٹواری کی سخت سرزنش کرتے ہوئے سروے مکمل کرنے اور متاثرین داد رسی کی تنبیہ کی جبکہ متاثرین حلقہ پٹوار اور عمائدین علاقہ نے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پٹواری کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے اور اس کا فوری تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.