قصبہ ڈنڈوت کوحکومت پنجاب نے ماڈل ویلج قرار دے دیا،نوٹیفیکیشن جاری

 


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،ملک تنویراسلم نے کیاوعدہ وفاء

قصبہ ڈنڈوت کوحکومت پنجاب نے ماڈل ویلج قرار دے دیا،نوٹیفیکیشن جاری


 سروے ٹیم نے قصبہ ڈنڈوت کا تفصیلی دورہ کرکے ماڈل ویلج منصوبہ میں شامل تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے جائزہ لیا،اور سروے مکمل کیا 


شہید چئیرمین راجہ ماجد یوسف گروپ کے قائدین اور کارکنان  نے سروے ٹیم کو قصبہ کا دورہ کروایا اور گلیوں کی خستہ حالی،زیر زمین پانی کی کمی،سیوریج کی عدم دستیابی سمیت متعدد مسائل کی نشان دہی کی 


راجہ حامد نواز کی سربراہی میں معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسرخان، راجہ محمدیونس،راجہ طاہرنمبردار،راجہ برہان غنی،راجہ فہام یوسف اور دیگر نے سروے ٹیم کی معاونت کی،قائدین سے ماڈل ویلج قرار دینے پر اظہار تشکر


چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)شہنشاہ تعمیرات کا اپنے حلقہ سے کئے گئے عہد ایک ایک کرکے پورے ہونا شروع،پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویراسلم کی خصوصی کاوش سے تحصیل چوآسیدن شاہ کے چار قصبات کو ماڈل ویلج بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،قصبہ ڈنڈوت،وہالی،دوالمیال اور منہالہ ماڈل ویلج بننے والے قصبات میں شامل ہیں،ملک تنویراسلم کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز ماڈل ویلج سروے ٹیم نے ڈپٹی ایڈمن آفیسر احسن ظہیرکی قیادت میں قصبہ ڈنڈوت کا سروے مکمل کیا اور مرکزی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس،واٹر سپلائی،گلیوں کی تعمیر،سیوریج اور دیگر سہولیات کے فقدان کا جائزہ لیا اور ماڈل ویلج کیلئے سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سروے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی،قبل ازیں سروے ٹیم کے پہنچنے پر معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان،سربراہ شہید چیئرمین راجہ ماجد یوسف گروپ راجہ حامد نواز،بزرگ سیاسی شخصیت راجہ محمد یونس،نمبردار راجہ طاہر فیروز،راجہ برہان غنی،یوتھ قیادت راجہ فہام یوسف اور راجہ خرم بھولا نثار سمیت شہید چیئرمین راجہ ماجد یوسف گروپ کے سرکردہ رہنماؤں نے انہیں خوش آمدید کہا،اس موقع پر قصبہ ڈنڈوت کے مکینوں کا کہناتھا کہ ملک تنویر اسلم اعوان نے جس محبت اور شفقت کا عملی نمونیہ پیش کیا ہے ہم ہر سردوگرم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.