چوآسیدن شاہ!معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کا ایثار،15لاکھ کی خطیر رقم مستحقین میں تقسیم کردی
قصبہ ڈنڈوت کے متعدد مستحقین کی جانب سے مالی امداد کیلئے دی گئی متعدد درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد 50مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی
راجہ مجاہد افسر کی معاونت ان کے صاحب زادے راجہ مشاہد افسر نے کی،مستحقین کی راجہ مجاہد افسر اور خاندان سے مالی معاونت پر اظہار تشکر
مستحقین ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں ان کی ہر ممکن امداد ہم پر فرض ہے،میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ مالی امداد حقیقی مستحق تک ہی پہنچے۔راجہ مجاہد افسر کی من بھاون سے خصوصی گفتگو
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)معروف سماجی شخصیت،ممبر ضلعی امن کمیٹی وایڈیشنل کمشنر پنجاب اسکاؤٹس راجہ مجاہد افسر خان نے اپنے آبائی قصبہ کے50مستحقین مرد وخواتین میں 50ہزار فی کس کے حساب سے 15لاکھ روپے تقسیم کردئیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے راجہ مشاہد افسر نے ان کی معاونت کی اس موقع پر راجہ مجاہد افسر کا کہنا تھا کہ مستحق افراد ہمارے گھر کے فرد ہیں اور ان میں حقیقی مستحقین کی تلاش کرکے ان کی مالی معاونت میرا ہمیشہ سے مشن رہا ہے،میری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں مستحقین تک پہنچ کر ان کی مدد کروں اور آبائی قصبہ کے مستحقین اس پر زیادہ حقدار ہیں انہوں نے بتایا مالی امداد کیلئے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 50خواتین ومرد حضرات کو منتخب کرکے امدادی رقم فراہم کی میں اپنے خاندان کا بھی اس سلسلہ میں مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی کی۔

کوئی تبصرے نہیں