سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کا دورہ رتہ

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان نے گزشتہ روز رتہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عارضہ قلب کے باعث علیل سابق ممبر ضلع کونسل و صدر مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ چوہدری غلام صفدر رتہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی ڈوہمن ملک ظفر، سابق چیئرمین یوسی ملہال مغلاں راجہ ارشد دھروگی، سابق چیئرمین چوآ گنج علی شاہ راجہ اشفاق، سابق چیئرمین سہگل آباد حاجی پرویز خان ، چوہدری ریاض گجر دیوالیاں سوہاوہ، انچارج میڈیا سیل ملک دلاور وسنال اور ملک شوکت وسنال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رتہ آمد پر جنرل سکریٹری مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ چکوال چوہدری تجمل میروال اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یو سی پادشاہان صفدر مرزا چوہان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ چوہدری غلام صفدر رتہ نے عیادت کےلیے آنے پر ملک تنویر اسلم اعوان اور دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.