چوہدری ضیاء اللہ چکرال کے انتقال پر پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK) کا اظہار تعزیت
معروف سیاسی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل ،چوہدری ایاز امیر اور چوہدری اظہر محمود چکرال کے کزن چوہدری مدثر ضیاء ایڈووکیٹ کے والد چوہدری ضیاء اللہ چکرال کے انتقال پر پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK) نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرینڈز آف چکوالبرمنگھم برمنگھم کےصدر چوہدری عارف اقبال،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان،سابق وزیر آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال،ملک محمد حسین،راجہ علی اصغر،فاروق القادری، راجہ سکندر،محمد علی اور دیگر نے چوہدری ضیاء اللہ چکرال کے انتقال پر چوہدری ایاز امیر،چوہدری اظہر چکرال اور چوہدری گل محمد چکرال سے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کے لیے دعا کی۔

کوئی تبصرے نہیں