صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یونین کونسل سرال میں اہم اجلاس

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی جانب سے یونین کونسل سرال میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سیکرٹری یونین کونسل سرال نے کی۔ اجلاس میں یونین کونسل کے مختلف دیہات میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز لی گئیں اور عملی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں شریک شرکاء میں امیر حسین نمبردار سرال، چوہدری نکیر عباس سرال، ملک محمد اختر جیٹھل، اورنگزیب سرکال، محمد خلیل سرکال، محمد ارسلان کوٹ اقبال، ملک محمد الطاف ڈہوک الفو، سپروائزر RWMC ممتاز حسین اور معروف صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری شامل تھے۔شرکاء نے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مقامی تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر صفائی کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.