سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور حکومت ترکیہ کے تعاون سے بھیں میں سینکڑوں مستحق اور غریب افراد میں راشن پیکج تقسیم کیے گئے
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور حکومت ترکیہ کے تعاون سے بھیں میں سینکڑوں مستحق اور غریب افراد میں راشن پیکج تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں یونین کونسل بھیں، یوسی چک عمرا اور یو سی پادشاہان کے دیہات سے غریب ،مستحق بیوہ اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ میں آٹا، دالوں، چاول، بیسن، آئل اور چینی پر مشتمل 25/25 کلو کے 12سو راشن پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس راشن پیکج پراجیکٹ کو یونین کونسل بھیں میں لانے اور اس کی تقسیم میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک زاہد محمود شاہ فہد نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مستحقین کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی راشن پیکج کی دیہات میں تقسیم کو جاری رکھا جائے گا۔ تاکہ غریب عوام کی مدد کی جاسکے۔ یاد رہے کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ نے اپنے قیام کے 26 سال کے دوران پاکستان میں پیدائش سے موت تک 63 مختلف شعبوں میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک ٹرسٹ مخیر حضرات کے تعاون سے 60 ارب روپے خرچ کرچکا ہے ۔صرف گزشتہ سال میں 13 ارب روپے انسانی خدمات میں خرچ کیے گئے۔علاقہ کے مستحق افراد نے اس خصوصی امدادی پیکج کی تقسیم پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ، حکومت ترکیہ اور ملک زاہد محمود شاہ فہد بھیں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں