ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں چور ایک بار سرگرم ہوگئے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں چور ایک بار سرگرم ہوگئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ نامعلوم چوروں نے چند روز قبل ڈھڈیال سے ایک گدھی، مرکزی جامع مسجد حنفیہ ڈورے کے چندہ بکس کے تالے توڑ کر تقریباً 40 سے 45 ہزار کی نقدی اور جمعرات کو نامعلوم چوروں نے عسکری بینک ڈھڈیال برانچ کی آپریشن منیجر کے ٹیبل پر پڑا موبائل فون چوری کرلیا اور غالب ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد جہاں ضلع میں ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ایک نمایاں کمی ائی ہےلیکن چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے خاتمہ کےلیے ایک مؤثر آپریشن کی فوری ضرورت ہے تاکہ عوام میں عدم تحفظ کے احساس کا خاتمہ ہوسکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.