اہم شخصیات کی رتہ میں ممبر ڈی آر سی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر کی عیادت
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ڈی آر سی چکوال کےچیئرمین ڈی آر سی ( ضلعی مصالحتی کمیٹی) صاحبزادہ عبد القدوس نقشبندی ، میاں افتخار حسین چیئرمین( ڈی آر سی)فرید کسر اور ممبران کمیٹی سابق چیئرمین یونین کونسل پر چار ڈھاب چوہدری ضمیر خان ،انچارج ڈی آر سی سب انسپکٹر ملک عرفان، سید عامر زیدی، خالد بٹ چکوال، سیٹھ نعمان صراف، ملک عنصر خانپور، ڈاکٹر عبد الخالق، سابق ناظم رانا بشیر سراج ڈھڈیال، چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل مونا اور چوہدری تجمل رگ میروال قصبہ رتہ گئے جہاں انہوں نے عارضہ قلب کے باعث علیل ہونے والے ممبر ڈی آر سی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر کی عیادت کی۔ رتہ آمد پر چوہدری نگاہ حسین اور چودھری سکندر نے معزز شخصیات کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر چیئرمین صاحبزادہ عبد الشکور نقشبندی، چوہدری ضمیر خان ڈھاب اور ملک عنصر خانپور نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ ضلعی مصالحتی کمیٹی نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا وہ جلد ڈی آر سی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں گے۔چوہدری غلام صفدر رتہ نے عیادت کے لیے آنے پر چیئرمینز اور ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں