میجر طاہر اقبال نے طارق جمیل خان مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا




ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) ڈھڈیال کے صدر، معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت طارق جمیل خان کی رسم قل ادا کر دی گئی ۔ اس سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر اقبال نے طارق جمیل خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو مسلم لیگ (ن) اور علاقہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عملی سیاست میں فعال ہونے سے آخری وقت تک پارٹی کے ساتھ رہے اور عوام کی بھلائی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔میجر طاہر اقبال نے کہا کہ یہ ان کے بھی علم میں نہیں تھا کہ طارق جمیل خان کا جہلم میں ایک بڑا بزنس ہے۔ انہوں نے انتہائی انکساری کے ساتھ مستحق افرادکی مدد اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔دعائیہ تقریب سے ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی نے بھی خطاب کیا اور شرکت کرنے والے تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.