ضلع چکوال میں غیر قانونی قرار دئیے گئے افغان مہاجرین کی ملک بدری کےلیے آپریشن جاری
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں غیر قانونی قرار دئیے گئے افغان مہاجرین کی ملک بدری کےلیے آپریشن جاری ہےاور تمام تھانوں کی حدود سے پکڑے جانے والے افغان مہاجرین کی ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جارہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 3 اگست کو ہولڈنگ کیمپ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکوڑہ چکوال سے چکوال پولیس کی سکیورٹی میں 103 افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر منتقل کردیا گیا۔ ہولڈنگ کیمپ کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 655 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہےجن میں سے 458 ملک بدر کیاگیا ۔کیمپ میں موجود افغان مہاجرین کی تعداد 57 ہے۔ جبکہ 37 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افغان مہاجرین کو رہا کیا ہے ان کے کیس پے چیدہ نوعیت کے تھے اور انہیں پالیسی کے مطابق رہا کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی اور افغان مہاجرین کو مکان اور دوکانیں کرایہ پر دینے والے مالکان کے خلاف بھی کاروائی شروع کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں