فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK) کی حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کے دفتر پر ہونے والے مسلح حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت

 



فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK) نے سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کے وکیل ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کے دفتر پر ہونے والے مسلح حملے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK)چوہدری اظہر محمود چکرال،صدر چوہدری عارف اقبال اورجنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک،قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت ہے حملہ سنگین صورتحال،انصاف،آئین کی بالادستی پر حملہ اورریاستی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے اربابِ اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقع کا فوری نوٹس لیں، اور اس میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں فرینڈز آف چکوال برمنگھم (UK) نے قرار دیا کہ حسن رضا پاشاشریف النفس،اورنیک سیرت انسان ہیں ریاست ان کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.