چک بیلی خان روڈ پر حادثہ، ہیوی ٹرالر تکنیکی خرابی کے باعث مکان سے ٹکرا گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) چک بیلی خان روڈ پر حادثہ، ہیوی ٹرالر تکنیکی خرابی کے باعث مکان سے ٹکرا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جمعہ کی صبح گندم سے لدا 22 ویلر ٹرالر ڈھڈیال کی جانب آرہا تھا کہ قصبہ فم کسر کے قریب ایک چڑھائی چڑھتے ہوئے پریشر پائپ پھٹنے کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا اور ریورس ہوکر ایک مکان سے ٹکرا گیا۔ مکان ٹرالر کی ٹکر سے شدید نقصان پہنچا مکان سے ٹکرانے سے ٹرالر پر لدی گندم کی بوریاں گر کر پھٹ گئیں اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈھڈیال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور روڈ پر ٹریفک کی بحالی کےلیے کوشش شروع کردی گئیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.