پیرا فورس چکوال شہر سمیت ضلع بھر میں ابھی تک نمایاں اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) پیرا فورس چکوال شہر سمیت ضلع بھر میں ابھی تک نمایاں اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے ۔شہر میں گلیوں کی کشادگی کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر ریمپ ختم کرنے کیلئے آگاہ کیا گیا لیکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک ریمپ ختم ہوئے ہیں اور نہ ہی پیرا فورس نے کوئی آپریشن کیا ہے۔ پیرا فورس کی کارکردگی کے بارے جو بلند وبانگ کئے گئے تھے ابھی تک اس کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ قصابوں کے خلاف کاروائیوں کے باوجود پیرا فورس کو ضلعی انتظامیہ کے مقررہ کردہ نرخوں پر گوشت کی فروخت یقینی بنانے میں بھی بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ متعدد اہلکاروں پر دکانداروں سے مفت گوشت ،اشیاء اور رقم بٹورنے کی شکایات اور دیگر الزامات بھی زبان زدِ عام ہیں۔پیرا فورس چکوال کے انچارج اچھی شہرت کے حامل افسر بتائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک ان کرپٹ اہلکاروں کا کوئی کھوج لگایا گیا ہے اورنہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی سامنے آئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.