ضلع چکوال میں غیر قانونی مقیم افغان تارکینِ وطن کی بیدخلی کے خلاف آپریشن ایک دفعہ پھر سست روی کا شکار
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں غیر قانونی مقیم افغان تارکینِ وطن کی بیدخلی کے خلاف آپریشن ایک دفعہ پھر سست روی کا شکار ہو گیا۔ گزشتہ ماہ چکوال پولیس نے ضلع بھر میں چھاپوں کے دوران تقریباً 200 کے لگ بھگ افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے طورخم بارڈر منتقل کیا لیکن اب یہ آپریشن پھر ٹھنڈا پڑ گیا ہے اور گزشتہ کئی ہفتوں سے افغان مہاجرین کی مزید گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی گئیں حالانکہ لوگوں کی جانب سے روپوش افغان مہاجرین کی نشاندھی بھی کی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وزٹ،میڈیکل ویزوں سمیت غیر قانونی افغان مہاجرین کی بیدخلی کے لیے مؤثر آپریشن کیا جائے
۔

کوئی تبصرے نہیں