موہڑہ الہو میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء لے اڑے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) موہڑہ الہو میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء چرا کر لے گئے۔اشفاق حسین سکنہ رتہ نے تھانہ ڈھڈیال میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ اس کی صاحبزادی اپنے سسرال موہڑہ الہو سے میرے گھر رتہ آئی ہوئی تھی کہ اس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر دو طلائی انگوٹھیاں ، چین، بجلی کا سامان اور دیگر اشیاء سمیت ایک لاکھ 50 ہزار کی نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.