پیرا فورس ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) پیرا فورس ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق ضلع بھر میں کہیں سے بھی بیف اور مٹن کی ضلعی انتظامیہ کے مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کی اطلاعات نہیں ملیں۔ڈھڈیال سمیت سبھی جگہوں پر بیف 1200 اور مٹن 2200 سے زائد نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے اور یہی صورتحال برائلر چکن کی ہے۔ جس کے مختلف جگہوں پر مختلف ریٹس ہیں۔ چند روز قبل پیرا فورس نے چکوال شہر میں ایک آپریشن کے دوران قصابوں کی متعدد دکانوں کو سیل کیا تھا لیکن اس کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے ۔ بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود ابھی تک اس نئی فورس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا اور عوامی حلقوں نے پیرا فورس کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کی دھونس اور رویہ سے عوام کو اس نئی فورس سے نہ صرف سخت مایوسی ہے بلکہ ابتدا ہی میں اہلکاروں پر قصابوں سے مفت گوشت اور دکانداروں سے پیسے بٹورنے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس سے اس فورس کی ساکھ کو بھی خاصا دھچکا پہنچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں