ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی طالبہ ایمان فاطمہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

 


چکوال (ڈی آئی او ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی ہونہار طالبہ ایمان فاطمہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع چکوال اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے ایمان فاطمہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور 50 ہزار روپے نقد انعام اور یادگاری شیلڈ دی۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد شہاب اسلم، پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج محمد ندیم سرور اور ایمان فاطمہ کے والدین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ایمان فاطمہ کو راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کی محنت، لگن اور تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبہ و طالبات ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر طلبہ کو بھی محنت اور کامیابی کی ترغیب ملتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمان فاطمہ کے والد سیاسی و سماجی شخصیت محمد سعید ڈب و والدہ اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی اور ایمان فاطمہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.