غربی گوجرخان کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

مر خان جدون کو قرنطینہ کے بجائے ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا
دولتالہ(نامہ نگار۔ڈھڈیال نیوز)غربی گوجرخان کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ آہدی آئل فیلڈ کا سیکورٹی آفیسر کورونا وائرس کا شکار چند روز قبل ایبٹ آباد سے آنے والے عامر خان جدون کو قرنطینہ کے بجائے ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا غربی گوجرخان کے لوگوں کی بڑی تعداد کمپنی میں ملازم ہیں کمپنی کے اعلیٰ افسران کی غیر سنجیدگی کے باعث علاقے بھر میں وائرس پھیل سکتا ہے مختلف علاقوں میں آئل فیلڈز کی جانب سے علاقے عوام کے لیے قرنطینہ سینٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ملحقہ آبادی کے مکینوں میں ماسک اور سینٹائزر تقسیم کیے گئے جب کہ پی پی ایل آہدی فیلڈ کے افسران کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ روپے کے باعث علاقہ مکینوں کو اس عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی علاوہ ازیں کمپنی افسران کی غیر زمہ داری اور لاپرواہی کے باعث کمپنی کے ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں قبل ازیں بھی کمپنی علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر کاغذی ترقیاتی پروگرام مرتب کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی  اور بالا آخرغر بی گوجرخان میں کورونا وائرس پھیلانے کا سہرا بھی پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کے سر ہی سجا ہے رائع کے مطابق پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کا سیکورٹی آفیسر عامر خان جدون چند روز قبل ہی ایبٹ آباد سے واپس آیا تھا اور کمپنی واپس پہنچنے پر 14دن قرنطینہ کے بجائے اس نے ڈیوٹی جوائن کر لی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسکا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آ گیا اور عامر خان جدون کو قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا جب کہ متاثرہ شخص سے میل ملاقات رکھنے والے دیگر2افسران کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے گئے
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.