حکومت پنجاب کے پروگرام ''اب گاؤں چمکیں گے'' پر عملدرآمد شروع قصبہ ڈورے میں کچرے کے ڈھیر کو ختم کرا دیا گیا

 



ڈھڈیال (نا مہ نگارخصوصی۔ ڈھڈیال نیوز)حکومت پنجاب کے پروگرام ''اب گاؤں چمکیں گے'' پر عملدرآمد شروع،قصبہ ڈورے میں کچرے کے ڈھیر کو ختم کرا دیا گیا۔گذشتہ روز نشاندھی کرنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جتوئی کی ہدایات پر سکٹریری یونین کونسل پادشاہان قاضی خلیل کی زیر نگرانی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈورے کے بالمقابل روڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر کو  ختم کرکے جگہ صاف کرادی گئی۔اہل دیہہ نے بر وقت اقدام پر افسران اور سکٹریری قاضی خلیل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.