مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈہ پر چھاپہ،منشیات فروش عمروجاں بحق

 


چکوال (ترجمان چکوال پولیس)تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس کا مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈہ پر چھاپہ،پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔منشیات فروش عمر خان عرف عمرو پٹھان ساکن میانوالی حال مقیم چٹی دند دوالمیال چوآسیدن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 2 ساتھی پہاڑی ایریا میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے THQ ہسپتال منتقل کر دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.