یونین کونسل منگوال میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ27 جنوری بروز ہفتہ منعقد ہوگا
یونین کونسل منگوال میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ27 جنوری 2024ء بروز ہفتہ منعقد ہو گا مشاورتی اجلاس میں فیصلہ
کمپین کا سب سے اہم مرحلہ ووٹ پول کرنا اور کرانا ہوتا ہے اس پر زیادہ فوکس کیا جائے،سلطا ن حیدر علی
الیکشن کمپین اور انتخابی جلسہ کے سلسلہ میں یونین کونسل منگوال کا مشاورتی اجلاس ضلعی صدر مسلم لیگ ن و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی کی زیر صدارت اور چوہدری نذر عبا س لطیفال و چوہدری اشرف مغل کے زیر انتظام یونین کونسل منگوال کے الیکشن آفس میں منعقد ہوا جس میں سکریالہ، لطیفال، نکہ نوروال کھنوال، باغ زیر، باغ بالا، ڈھوک بڈھا، راول بالا، راول زیراو ر ڈھوک ڈہمنی کے مین سپورٹرز نے شرکت کی۔ جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل منگوال میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ27 جنوری 2024ء بروز ہفتہ چوہدری شوکت کی حویلی (منگوال چوک) میں منعقد ہو گا ۔ جس میں یونین کونسل اور علاقہ کے کارکنان کو دعوت عام دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمپین کو مزید تیز کرنے کے حوالہ سے ذمہ داریاں لگائی گئیں۔ سلطان حیدر علی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپین کا سب سے اہم مرحلہ ووٹ پول کرنا اور کرانا ہوتا ہے اس پر زیادہ فوکس کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں