پہلے روز 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے گئے

 

چکوال (پ-ر) انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے تحت ضلع چکوال و تلہ گنگ میں جاری ویکسینیشن راؤنڈ کے پہلے روز 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے گئے،یہ بات رواں ویکسینیشن راؤنڈ کے پہلے روز کے ریویو اجلاس میں بتائی گئی،یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک کے زیر صدارت منعقد ہوا،جسمیں انہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کیطرف سے ویکسینیشن کوریج کے بارے میں بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو راؤنڈ میں ویکسینیشن اور سپروائزری سٹاف کی کارکردگی کو پوری طرح مانیٹر کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویکسینیشن کوریج پر اطمینان ظاہر کیا اور اس امر کی تاکید کی کہ ضلع چکوال و تلہ گنگ میں ویکسینیشن پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کر کے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ اہداف کے مطابق ویکسی نیشن کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.