انتظامیہ کی جانب سے شدید پریشر،دباؤ اور گرفتاریوں کے باوجود ڈنڈوت مرکز میں پی ٹی آئی کا بڑا کھڑاک
چکوال(نمائندہ خصوصی) ضلع انتظامیہ کے شدید پریشر اور پولیس کے دباؤ کے باوجود مرکز ڈنڈوت میں بڑی کارنر میٹنگ۔کارنر میٹنگ دیکھتے ہی دیکھتے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری۔ مرکز ڈنڈوت میں شاندار کارنر میٹنگ۔ڈنڈوت کی عوام نے چوھدری ایاز امیر اور راجہ طارق افضل کالس کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی ڈنڈوت آمد پر میجر خالد محمود،سابق ناظم راجہ ارشد محمود،تحصیل صدر راجہ ساجد اقبال،راجی احمد ریاض،راجہ زائد اقبال،ملک شوقت،تصور شیراز،سید مطلوب شاہ،راجہ اطہر یامیم،بابر گجر،حاجی ناصر،راجہ عثمان ستی،راجہ مناظر رتوچھہ،راجہ حامد،منور خان، کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ چوھدری اظہر محمود چکرال،معروف کاروباری شخصیت رائیس اعظم آف تترال راجہ نذیر،معروف قانون دان زعفران زلفی،ہر دل عزیز معروف سماجی شخصیت چوھدری قمرعباس بکھاری کلاں،نور خان بکھاری کلاں،سدا بہار بھائی تنویر مغل،چوھدری ناصر تھنیل فتوحی ،چوھدری عمران بھگوال،چوھدری طاہر آف تھنیل فتوحی،محب علی،عمران بٹ بھگوال،چوھدری سجاد بھگوال،حبدار علی،قاضی جاوید اختر بھگوال اور نوجوان صحافی قمرعباس بھگوال موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں