تصور عباس انصاری عرف کاکا،ظفر عباس انصاری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈھڈیال میں پیش قدمی،تصور عباس انصاری عرف کاکا،ظفر عباس انصاری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تصور عباس انصاری کاکا کو پاکستان پیپلز پارٹی ڈھڈیال یونین کونسل کا سینیئر وائس پریزیڈنٹ مقرر کر دیا گیا۔اس موقع پر امیدوار پیپلز پارٹی برائے حلقہ پی پی 20 چوہری نوشاد علی خان،ضلع صدر پیپلز یوتھ ارگنائزیشن سید ثمر عباس ہمدانی،چوہدری سلمان علی خان چودری عون علی خان اور سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چکوال محمد علی کیانی بھی موجود تھے۔ تصور عباس نے اپنے برادری اور اہل و عیال سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.