یوسی پادشاہان میں مسلم لیگ(ن) نے اپنی رابطہ مہم تیز کردی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ(ن) نے اپنی رابطہ مہم تیز کردی۔ اس سلسلہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں منشی احمد خان(ڈورے)، قاضی عمر احمد ایڈووکیٹ(پادشاہان) چوہدری مسرت اقبال(ڈورے)،مرزا محمد صفدر چوہان، ماسٹر محمد لطیف(موہڑہ اعوان) اور چوہدری غلام صفدر رتہ نے خطاب کیا۔ چوہدری غلام صفدر رتہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسلم لیگی سرکردہ شخصیات پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ماضی کی طرح 8 فروری کو بھی مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کا دن ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں شرکاء کی میزبانی چوہدری غلام صفدر رتہ اور چوہدری نگاہ حسین نے کی اور مہمانوں کی تواضع چائے اور حلوہ سے کی گئی۔ اجلاس میں موہڑہ خورد، موہڑہ الہو، مسوال، ڈورے، ڈھوک جکھڑ، لوہیسر، ہسولہ، ڈھوک ہسولیاں، چوہان، رتہ، ڈھوک قادہ، ڈھوک دندی، ہڈالہ، موہڑہ اعوان اور پادشاہان کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ط
کوئی تبصرے نہیں