فوزیہ بہرام کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ الیکشن ٹرائبیونل سے منظور

چکوال(نبیل انور ڈھکو)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے فوزیہ بہرام کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ الیکشن ٹرائبیونل سے منظور۔فوزیہ بہرام حلقہ پی پی بائیس سے امیدوار ہیں۔ انہوں نے این اے انسٹھ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو پی پی بائیس کی طرح این اے انسٹھ سےبھی مسترد ہو گئے تھے۔ تاہم ایپلیٹ ٹرائبیونل میں فوزیہ بہرام این اے انسٹھ کی اپیل سے دستبردار ہو گئی تھیں کیونکہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی امیدوار ہیں۔آج ایپلیٹ ٹرائبیونل میں فوزیہ بہرام کی اپیل کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ پی ٹی آئی کے ممبر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی آئی ایل ایف و سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ ہارون ارشاد جنجوعہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طلعت محمود ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری آئی ایل ایف چکوال راجہ ہاشم ایڈوکیٹ اور سینئر نائب صدر آئی ایل ایف چکوال ایڈوکیٹ سید نجم الحسن کاظمی نے فوزیہ بہرام کی طرف سے پیش ہوئےجبکہ حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، ملک کبیر اعوان ایڈوکیٹ اورساجد گھاڑا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اعتراض کنندہ کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر ملک فدا حسین خان سینئر وائس پریزیڈنٹ PTI چکوال ، شائستہ اکرم وائس پریزیڈنٹ PTI ضلع چکوال بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.