ڈھڈیال ؛صوبیدار زوار امداد حسین جعفری کی اقامت گاہ میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان


ڈھڈیال( میڈیا سیل)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ڈھڈیال صوبیدار زوار امداد حسین جعفری کی اقامت گاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ،امیدوار برائے پی پی 20 چوہری نوشاد علی خان، ضلع صدر پیپلز پارٹی راجہ رضوان ڈنڈوت اور ضلعی صدر پیپلز ارگنائزیشن چکوال سید ثمر عباس ہمدانی کا ڈھڈیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کھڑاک ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈھڈیال کی مختلف برادریوں کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا جن میں سید ناصر عباس شاہ ہمدانی فرزند باوا سید غلام علی شاہ ہمدانی،سید واجد حسین شاہ ہمدانی فرزند باوا سید عباس علی شاہ ہمدانی، سید رضی عباس ہمدانی فرزند باوا سید قادر حسین شاہ ہمدانی،زوار کوثر عباس مندری،ظفر اقبال بھٹی جاوید ہوٹل،

چوہدری اعجاز حسین منہاس،

ملک شوکت رتہ شامل تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.