گورنمنٹ گرلز کالج چکوال کی رسہ کشی ٹیم نے پنجاب سپورٹس چیمپین شپ2024ءمیں تیسری پوزیشن حاصل کی
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )گورنمنٹ گرلز کالج چکوال کی رسہ کشی ٹیم نے پنجاب سپورٹس چیمپین شپ2024ءمیں لاہورڈویژن کو شکست دے کر صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیکنڈ ہائیرایجوکیشن پنجاب سپورٹس چیمپین شپ2024ءمیں گرلز کالج کی رسہ کشی ٹیم نے ضلع چکوال میںپہلی، راولپنڈی ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اس طرح مذکورہ چیمپین شپ میں راولپنڈی ڈویژن کی یہ پہلی کامیابی ہے جس میں گرلز کالج کی رسہ کشی ٹیم نے ضلع چکوال کانام روشن کیاہے۔پنجاب سپورٹس چیمپین شپ فیصل آباد ڈویژن میں چار دن تک جاری رہی ۔طالبات نے برونز میڈل حاصل کیے۔ڈی پی آئی کالجز ڈائریکٹر سپورٹس اور ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد کی طرف سے طالبات کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ٹیم منیجر مس عائشہ ،مس فروہ اور مس سحر کی محنت کو بھی سراہا گیا۔ ضلع بھر کے کالجز ،سٹاف اور اہلیان چکوال کی طرف سے پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چکوال اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نواب خان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ جن کی رہنمائی اور سرپرستی میں طالبات نے ضلع چکوال کا نام پنجاب بھر میں روشن کیا۔ دریں اثناءگورنمنٹ گرلز کالج چکوال میں رسہ کشی ٹیم کی طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نواب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرنسپل کالج نے انہیں میڈلز پہنائے۔
کوئی تبصرے نہیں