سپرینٹنڈنٹ سب جیل چکوال بابر نعیم ریٹائر ہوگئے،الوادعی تقریب میں راجہ مجاہد کی طرف سے خصوصی ایوارڈ
عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان نے DIG جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالراؤف رانا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
چکوال(عبد الغفار پارس)DIG جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کی ڈسٹرکٹ سب جیل چکوال امد،سپرینٹنڈنٹ سب جیل چکوال بابر نعیم کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوادعی تقریب کے دوران ان کی بطور سپریٹنڈنٹ سب جیل چکوال تعیناتی کے دوران ان کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس پروقار تقریب میں ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان کے علاوہ جیل پولیس کے افسران و اہلکاران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،تقریب کے اختتام پر راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے ریٹائر ہونے والے سپریٹنڈنٹ سب جیل چکوال بابر نعیم کو خصوصی ایوارڈ جبکہ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں