چوہدری خورشید بیگ اور محمد ریاست گرداور کے مابین 20 سالہ ناراضگی دوستی میں تبدیل ہوگئی
ڈھڈیال(مسرت جعفری)سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال وسربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ اور محمد ریاست گرداور کے مابین 20 سالہ ناراضگی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز محمد ریاست گرداور کی اقامت گاہ محلہ ابراہیم آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر محمد ریاست اور انکے چھوٹے بھائی آصف محمد خان نے رہنما مسلم لیگ ن ملک نوید حسین کی موجودگی میں تمام تر ناراضگیوں کو بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ محمد ریاست اور آصف خان نے تقریب میں موجود تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے درمیان ناراضگیاں دور کروائیں۔ چوہدری خورشید بیگ نے بھی محمد ریاست اور آصف محمد خان کا شکریہ ادا کیا۔ ملک نوید حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہمیشہ بھائی چارے کے ساتھ رہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ بھائی چارے کے ساتھ رہنے کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر بھائی چارہ قائم کریں اور 8 فروری کو اس بھائی چارے سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر مخالفیں کے لئے ایک مثال قائم کریں آخر میں محمد ریاست گرداور اور محمد آصف خان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں