سانگ کلاں: حاجی نعیم نے اپنے گروپ سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

 ڈھڈیال(مسرت جعفری)سابق کونسلر حاجی نعیم اور چوہدری امجد کے زیر اہتمام سانگ کلاں میں انکی اقامت گاہ پر مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی 20 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان علی خان،سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ اور رہنما محمد بن طاہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی نعیم نے اپنے گروپ سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری حیدر سلطان علی خان اور چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ ان شاءاللہ مسلم لیگ ن چکوال سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں انہوں نے حاجی نعیم چوہدری امجد کا گروپ سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.