ملک مبشر حسین اعوان نے مسلم لیگ ن کے نامزد پینل کی حمایت کا اعلان کردیا



ڈھڈیال(مسرت جعفری)ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری کھڑاک پر کھڑاک ملک مبشر حسین اعوان ںے مسلم لیگ ن کے نامزد پینل میجر طاہر اقبال چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا مبشر حسین اعوان قاضی مظہر حسین اعوان فرید کسر روڈ ڈھوک بھال نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام رفقاء کے ہمراہ مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا آس سلسلے میں انکی اقامت گاہ فرید کسر روڈ پر سوموار کے روز ایک بھرپور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری خورشید بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ چکوال میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ایک دن بعد الیکشن ہیں ہمیں چاہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے ہر گھر سے ووٹ مانگیں اور مسلم لیگ ن کو 8فروری کا کامیاب کرائیں انھوں نے ملک مبشر حسین اعوان اور ان کے رفقاء کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی ملک مبشر حسین اعوان نے بھی چوہدری خورشید بیگ اور عوامی اتحاد گروپ میں شامل تمام عمائدین کا ان کے گھر آمد پر شکریہ ادا کیا
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.