دوسرے اضلاع کے مقیم افراد ضلع چکوال کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گئے۔
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ضلع چکوال میں دوسرے اضلاع کے مقیم افراد ضلع کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گئے۔ چند ماہ قبل پولیس نے کباڑ خانوں کے مالکان، خانہ بدوشوں ،بدکاری کے اڈوں، تھانوں میں عدم اندراج اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کیا لیکن پھر اچانک اس آپریشن کو ختم کر دیا گیا۔ ضلع چکوال میں اس وقت دوسرے اضلاع کے افراد کی ایک بڑی تعداد جرائم میں ملوث ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے جرائم کی شرح میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔جس کی وجہ سے ضلع چکوال کی عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ چوری شدہ اشیاء کباڑ خانوں میں لائی جارہی ہیں جہاں خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ نہیں۔چوری کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں بھکاریوں اور خانہ بدوشوں کی موجودگی میں ضلع چکوال میں امن کو توقع رکھنا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ ضلع ماڈل تھانے تو بن چکے اب عوام کارکردگی دیکھنے کی منتظر ہے ۔ڈی پی او چکوال ضلع چکوال کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
کوئی تبصرے نہیں