دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال میں فن گالا اور وومن ایمپاورمنٹ کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی


 دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال میں بروز جمعرات 29 فروری عورتوں کے لئے فن گالا اور وومن ایمپاورمنٹ کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا خاصہ وومن ایپاورمنٹ، خواتین کی خدمات کو سراہنا، سائنس ایگزیبیشن، سائنسی میدان میں اساتذہ اور بچوں کے ذوق تسخیر کو اجاگر کرنا،نیز بچوں کے لطف کا سامان مثلا گیم کارنر، بھوت بنگلہ اور کھانے پینے کے اسٹالز وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔ نیز خواتین کے لیے خصوصی دعوت کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ماؤں کی خدمات کو سراہنا تھا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صاحبہ نے ادارے کی افورڈیبل کاسٹ پر معیاری تعلیم، بچوں کی سیرت و کردار، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو خوب سراہا اور بتایا کہ ادارہ تعلیمی میدان میں 2012 سے اپنی نمایاں کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیز سائنسی ماڈلز جو کہ اساتذہ اور بچوں کی مشترکہ کاوش سے تیار کیے گئے تھے ان کو سراہا اور بتایا کہ مستقبل میں وہی بچے کامیاب ہو سکیں گے جو جدید سائنسی علوم سے ہم آہنگ ہوں گے۔ دی ائیر گرائمر سکول میں پڑھایا جانے والا نصاب بین الاقوامی رجحانات اور جدید طرز تعلیم سے مطابقت رکھتا ہے ۔ اور بچوں کو مستقبل کے درپیش چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس تقریب میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں نے دلچسپ سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.