سید قادر حسین شاہ ہمدانی مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی


 

ڈھڈیال(مسرت جعفری) معروف عزادار سید قادر حسین شاہ ہمدانی مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی۔ ماسٹر سید غلام علی شاہ اور ماسٹر سید عباس علی شاہ کے چھوٹے بھائی، فوڈ انسپکٹر سید کاظم رضا ہمدانی، منیجر بینک الحبیب سید الیاس رضا ہمدانی، سید رضی عباس ہمدانی کے والد محترم ضلع صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سید ثمر عباس کے دادا جان سید قادر حسین شاہ ہمدانی مرحوم کی رسم قل کے سلسلے میں جمعرات کے روز امام بارگاہ سادات میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سید اولادحسین شاہ نے حدیث کساء کی تلاوت کی جبکہ ذاکر اہلبیت سید امیر الحسن شاہ چک ملوک اور ذاکر اہلبیت باقر خیرات بھیرہ نے مختصر ذکر امام حسین علیہ السلام کیا جبکہ خصوصی دعائے مغفرت مقصود رضا عابد خصوصی دعائے مغفرت نے کروائی۔ رسم قل کے موقع پر رہنما پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ،رہنما پیپلز پارٹی راجہ ثناالحق، راجہ مظہرحسین ہستال، چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ، کرنل چوہدری محسن چکوال، کرنل حسن،سید رضی عباس، شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، سید اظہر عباس، چوہدری نجم الحسن گوندل، سیٹھ عدیل احمد، چوہدری نوید لطیفال، رانا بشیر سراج، طارق جمیل خان،راجہ خالد محمود، چوہدری خرم دمال،چوہدری فہد، چوہدری رشید چوہان، چوہدری ارشد علی بیگ، سید محسن عباس چوہان سیداں، ملک لال خان،چوہدری حمید بیگ، صوبیدار منظور حسین بھال، بابو ذوالفقار حسین کے علاؤہ سادات برادری اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.