ڈھڈیال: گوندل برادری نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ڈھڈیال

 ڈھڈیال(مسرت جعفری)چوہدری ساجد اقبال گوندل کی اقامت گاہ محلہ سادات میں اتوار کے روز مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گوندل برادری نے بھرپور شرکت کی اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی اتحاد گروپ و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ اپنے قائد سردار غلام عباس خان کے حکم پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران کی حمایت کی ہے۔ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کردیا۔ان شاء اللہ  مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کامیابی کے بعد ڈھڈیال کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا چوہدری قاسم علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن دن بدن مضبوط ہو رہی ہے ان شاء اللہ ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہو گئی  ہے8 فروری کا سورج  مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید سنا کر طلوع ہو گا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ ڈھڈیال کا رزلٹ پورے ضلع سے نمایاں ہو گا ملک نوید نے کہا کہ کامیابی کا بہترین ذریعہ اخلاق ہے اور چوہدری خورشید بیگ بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن دن بدن اچھی ہو رہی ہے انشاء اللہ 8 فروری کو ہر طرف شیر کی جیت ہو گی ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کا دن بالکل قریب آ گیا ہے عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ اس وجہ سے دے دیے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا منشور اور نظریہ ہے مسلم لیگ ن نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد گروپ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں کارنر میٹنگ میں گوندل برادری کے علاؤہ دیگر برادریوں کے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کی آخر میں چوہدری فضل حسین ڈھوک ودھن نے خصوصی دعا کروائی کارنر میٹنگ کے اختتام پر حاجی اعجاز حسین گوندل چوہدری ساجد اقبال گوندل نے کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.