تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں چوروں کا گروہ متحرک ہوگیا

 

ڈھڈیال( نامہ نگارخصوصی) تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں چوروں کا گروہ متحرک ہوگیا۔متعدد دیہات میں کا چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، چور ابھی تک پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔گزشتہ دو روز کے دوران موہڑہ الہو، ڈورے، مسوال چوک اور ہرڑ چوک پر چوری کی وارداتیں ہوئیں ۔ڈورے ،مسوال چوک اور ہرڑ چوک پر دکانوں کے تالے توڑ کر اشیاء چوری کی گئیں۔ موہڑہ الہو سے طارق جکھڑ کی ٹربائن موٹر، چوہدری سلیم دکاندار، ہسپتال اور جنازہ گاہ سے مجموعی طور پر چار موٹریں چوری کر لی گئیں۔ علاقہ میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے پولیس حکام سے چوروں کی گرفتاری اور گشت کو مذید موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.