فلک شیر اعوان کے پی پی 22 سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم

 


مسلم لیگ (یوکے) کے کارکنان، اہلیان تلہ گنگ اور چکوال نے ملک فلک شیر اعوان کے پی پی 22 سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کارکنان کا کہنا تھا کہ ملک فلک شیر اعوان عوام دوست انسان ہیں اور ہمیشہ مسلم لیگ ن کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ ملک فتح خان لیٹی جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن مڈلینڈ نے کہا کہ ملک فلک شیر کا پی پی 22 کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں وہ سب سے موزوں امیدوار ہیں جو پارٹی کو بھر پور کامیابی دلوا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ چوہدری عارف اقبال صدر مسلم لیگ ن مڈلینڈ نے کہا کے ملک فلک شیر کی پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات اور قربانیاں ہیں۔ راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک فلک شیر ایک پرانے مسلم لیگی ہیں اور پارٹی کے پُرانے کارکن ہیں۔ ملک سکندر صدیق MNA ڈنمارک نے کہا کہ ملک فلک شیر کا الیکشن لڑنا پارٹی کے لیے خوش آئند ہے ہم ان کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ اور اپنےقائد میاں نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک مخلص کارکن کو پارٹی ٹکٹ دے کر کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.