سید قادر حسین شاہ ہمدانی مرحوم کی رسم چہلم اتوار کے روز ادا کر دی گئی

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) ماسٹر سید غلام علی شاہ، ماسٹر سید عباس علی شاہ کے چھوٹے بھائی، فوڈ انسپکٹر سید کاظم رضا ہمدانی، منیجر بینک الحبیب سید الیاس رضا ہمدانی، سید رضی عباس ہمدانی کے والد محترم، ضلع صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سید ثمر عباس کے دادا جان معروف عزادار سید قادر حسین شاہ ہمدانی مرحوم کی رسم چہلم اتوار کے روز ادا کر دی گئی۔ اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ سادات میں مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا اظہر عباس نے حدیث کساء کی تلاوت، مولانا اولاد حسین شاہ نے تلاوت کلام پاک جبکہ مولانا مقصود رضا عابد نے مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ رسم چہلم کے موقع پر قائد ملت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید حامد علی شاہ موسوی کے فرزند سید روح اللہ نے اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری نوشاد علی خان، چوہدری ساجد راولپنڈی ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، عمر خان درانی،سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر، سید اعجاز حسین ہمدانی ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری غلام مرتضی ہرل مونا، ذاکر سید امیر الحسن شاہ چک ملوک، معروف عزادار سید فصاحت حسین نقوی، سید رضوی شاہ، سید سبطین شاہ کاظمی، بانی شاہ،سید رضی عباس، سینئر صحافی ریاض بٹ، مسرت جعفری،چوہدری خرم دمال، سیٹھ عدیل احمد، عمر حیات کوٹ اقبال، طارق جمیل خان، رانا بشیر سراج، سید ریاض حسین شاہ، سید اسد ہمدانی،راجہ خالد محمود کے علاؤہ بنک افسران، بانیان عزاداران،سیاسی و سماجی کاروباری اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.