محمد عثمان اعوان کے والد محترم حاجی ملک محمد سلیمان کی نماز جنازہ رنسیال میں ادا کردی گئی


کلرکہار(خلیل شاکر سے) چیئرمین ونہار میڈیا گروپ، پریس کلب کلرکہار کے صدر محمد عثمان اعوان کے والد محترم حاجی ملک محمد سلیمان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں رنسیال میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی ،کاروباری،ٹیچرز،سرکاری افسران و ملازمین،صحافیوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ رہنما مسلم لیگ ن ملک اسلم سیتھی، حاجی ملک عبدالغفار مکہ ٹریڈرز، سنیئرصحافی ڈاکٹر ظہیریوسفی،ریاض بٹ، چوہدری نذر حسین،محبوب جراح، خرم شہزاد مونا، سعیداحمد،ملک شوکت وسنال، عظمت جوگی، سنئیر صحافی ایم رحمان، ڈاکٹر انوار الحق، ملک عرفان، خلیل احمد شاکر،رئیس اعظم ملک غلام حیدر،محمد نوید،محمد اشرف ٹی ایم اے،ظفر منارہ، شہزادہ عبدالکریم،عرفان شاہد، ملک عدنان بینک اسلامی، اسرار چلہ، راجہ قمر عباس، عنایت پٹرولنگ پولیس، ملک ثاقب، نئیرسلیمان منارہ، محمد شعیب پٹواری، شوکت وسنال ،نمبردار مسعود، نے شرکت کی۔ تمام آنے والے افراد نے محمد عثمان اعوان سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.