ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں کا اچانک معائنہ



چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے پیر کے روز تحصیل کلر کہار کے دورہ کے موقع پر رورل ہیلتھ سینٹر ( آر ایچ سی) بوچھال کلاں کا اچانک معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آر ایچ سی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ مؤثر ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے تحت علاقہ کے عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے آر ایچ سی میں آئے ہوئے لوگوں سے بھی طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹر میں صفائی، ادویات کے سٹاک اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے ہیلتھ سینٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی عمدہ کارکردگی کا معیار برقرار رکھا جائے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.