جشن ولادت باسعادت باوا شاہ اسحاق نوری پاک کے سلسلے میں باوا سید محسن کی افطاری


ڈھڈیال (مسرت جعفری) جشن ولادت باسعادت باوا شاہ اسحاق نوری پاک کے سلسلے میں باوا سید محسن ہمدانی کے زیر اہتمام گزشتہ روز افطاری کے بعد دربار پاک پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دربار کو غسل دینے کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ بعد ازاں سید غلام علی شاہ، سید عباس علی شاہ،کرنل سید نصیر عالم ہمدانی، باوا سید محسن ہمدانی نے دربار پاک پر چادر چڑھائی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر مولانا مقصود رضا عابد نے خصوصی دعا کروائی جبکہ رات کو دربار پاک پر قوالی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں نامور قوال شاہد عباس ملنگ نے خوبصورت انداز میں قوالی پیش کی۔ جشن ولادت باسعادت باوا شاہ اسحاق نوری پاک کے موقع پر سادات و مؤمنین کے علاؤہ کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ آخر میں زائرین کے اعزاز میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ باوا سید محسن ہمدانی نے تمام آنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.