پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مکہ میرج ہال میں منقعد ہوئی

 


چکوال : تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مکہ میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مردو خواتین نے شرکت کی۔ علامہ رانا محمد نفیس قادری نے ’’آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟ کے موضوع پر سیر حاصل اور فکری گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی دین سے دوری کی بڑی وجہ بذات خود والدین ہیں اور دوسری بڑی وجہ معاشرے کی بے راہ روی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے بالخصوص نوجوانوں کے کردار سازی کے حوالے سے بہت بڑا کام کیا ہےیہی وجہ ہے کہ آپ کو اس تحریک سے وابستہ بہت سارے جوان نظر آئیں گے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.