پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے نمائش گورنمنٹ کالج پنوال میں جاری

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ڈیپارٹمنٹ آف انگلش گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) کے تحت پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے ایک نمائش کالج کے فنکشن روم میں جاری ہے جس میں پنجاب کی روایتی سماجی اور ثقافتی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے ۔ نمائش کا اہتمام بی ایس انگلش سمسٹر ٹُو کے طلبہ نے کیا ہے اور صوبے کی ہمہ جہت دیہی پہلوؤں کو مختلف ماڈلز، اور اشیا کی صورت نمائش کے لئیے رکھا گیا ہے ۔ کالج پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزاد نے پروفیسر شہزاد، ڈاکٹر عدنان عادل اور پروفیسر عامر سعید کی معیت میں نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے طلبہ کی کاوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمسٹر ٹو کے سٹوڈنٹس نے تعلیمی میدان میں شاندار نتائج کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ایک نام مقام رکھتے ہیں ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.