ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز کے پیچھے ۲۴ کروڑ عوام کی دعائیں ہیں، لیفٹینیٹ جنرل(ر) عبدالقیوم


ڈھڈیال ( خصوصی رپورٹ) ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی ان عظیم قربانیوں پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور دشمن ہماری بہادر افواج کے جذبہ ایثار کی گہرائی سے نا آشنا ہے۔ ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز کے پیچھے ۲۴ کروڑ عوام کی دعائیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے حال ہی میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے۲۶ سالہ غیر شادی شدہ کپتان احمد بدر کے والد ایکس سروس مین کرنل ریٹائرڈ بدر کے گھر جا کر ان سے تعزیت کے بعد کیا ۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا وزیرستان ، گوادر ، تربت اور شنگریلہ میں چینی انجینئرز پر دہشتگردوں حملے دراصل ریاست پاکستان پر حملے ہیں تاکہ پاکستانی قوم کے حوصلے پست کئے جائیں ، ملک کے اندر بے چینی پیدا کی جائے ، سی پیک کو ناکام بنایا جائے اور ملک کے اندر معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کو روکا جائے۔ دشمن کی یہ خام خیالی کبھی بھی حقیقت کا روپ نہیں ڈھال سکتی۔ اور اس کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھیڑا جایئگا ، سی پیک ہر قیمت پر مکمل ہو گا اور پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر جلد رواں دوا ہو گا ، جنرل عبدالقیوم کے ہمراہ سابقہ ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹینیٹ جنرل جیلانی، بریگیڈیر ظفر، بریگیڈیر طارق ستارہ جرات، بریگیڈیر ذولفقار شاہین، ونگ کمانڈر فاروق ملک، کرنل سعادت اور کرنل سلیم تعزیت میں شامل ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.